کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز پیر 15 ستمبر 2025 کو فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور یہ نرخ آج بروز پیر سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ کا اجراء کیا جائے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سے 386,300 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے کمی کے بعد 331,189 روپے میں دستیاب ہے۔
نرخ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 303,600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس میں 158 روپے کمی ہوئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 13 روپے کی کمی سے 4 ہزار 443 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 11 روپے کمی کے ساتھ 3,809 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 3643 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کم ہو کر 42.15 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








