کراچی: پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق کسی قسم کا اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے برقرار ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ استحکام اس وقت دیکھنے میں آیا جب گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد نرخ موجودہ سطح پر آ گئے تھے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا اور شرح فی اونس 3 ہزار 643 ڈالر پر مستحکم رہی جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں ہلکی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 13 روپے کمی کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 443 روپے تک جا پہنچی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








