پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں جو عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے مطابق ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے اور 10 گرام قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے برقرار رہی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 3668 ڈالر پر برقرار ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی 31 روپے اضافے کے بعد 4418 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 3787 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس قیمت 0.31 ڈالر کے اضافے کے بعد 41.91 ڈالر ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








