پاک،سعودی دفاعی معاہدے کے اثرات؛ اسٹاک مارکیٹ میں 1775 پوائنٹس اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں جمعرات کے روز نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 775 اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 953 پر بند ہوا، آج انڈیکس میں ایک اعشاریہ 14 فیصد کا اضآفہ دیکھنے میں ایا۔

مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی بھی مثبت رہی۔ جمعرات کو 55 کروڑ 42 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 31.26 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ روز حصص کی تعداد تو زیادہ (تقریباً 149 کروڑ) تھی مگر مالیت 48.85 ارب روپے تھی۔

مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 124 میں کمی اور 29 کمپنیوں کے شیئرز مستحکم رہے۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش، ریفائنری، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبے خاص طور پر نمایاں رہے۔ بڑی کمپنیوں کے شیئرز، جیسے کہ حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی ایل، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل مثبت زون میں تجارت کرتے نظر آئے۔

مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ

؎ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد دیکھی گئی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے دورہ ریاض کے دوران جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ (SMDA) پر دستخط ہوئے۔ معاہدے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ، دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی علامت سمجھی جا رہی ہے، جس کا اثر ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی مثبت انداز میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

Related Posts