عمان کی زبردست فائٹ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا جیت گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا نے عمان کو اکیس رنز سے شکست  دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

عامر کلیم کی 64 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان جتندر سنگھ نے 32 رنز بنائے۔ حماد مرزا 51 رنز بنا پانڈیا کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے ہرشت رانا، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ایشیا کپ 2025 کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

 بھارت کی جانب سے ابھشیک شرما نے صرف 15 گیندوں پر 38 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ سنجو سیمسن نے 56 رنز بنائے۔

عمان کے شاہ فیصل سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 2 وکٹیں 23 رنز دے کر حاصل کیں، جبکہ دیگر بولرز نے بھی درمیانی اوورز میں بھارت کی رفتار کو سست کیا، خاص طور پر آخری تین اوورز میں جب بھارت صرف 21 رنز بنا سکا اور صرف ایک چوکا لگا۔

Related Posts