دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ روایتی مقابلہ نہ صرف کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا محور ہے بلکہ جواریوں کی نظریں بھی اس پر جمی ہوئی ہیں۔
جواریوں کی شرطیں اور آڈز
بھارت کی جیت پر آڈز تقریباً 1.20 ہیں یعنی اگر کوئی شخص بھارت کی فتح پر ایک ہزار روپے لگاتا ہے تو اسے 1200 واپس ملیں گے جبکہ پاکستان کی جیت پر آڈز تقریباً 3.90 ہیں یعنی اگر کوئی پاکستان کی جیت پر ایک ہزار روپے لگاتا ہے تو جیتنے کی صورت میں اسے 3 ہزار 900 روپے ملے گے۔
اہم کھلاڑیوں کے آڈز؛
بھارت کے بیٹسمین شُبمن گل اور سوریا کمار یادو کے آڈز 4.00 اور 4.50 کے قریب ہیں۔
پاکستان کے فخر زمان، سائم ایوب اور سلمان آغا کے آڈز بھی 4.50 سے 8.00 کے درمیان ہیں۔
بولرز کی شرطیں؛
بھارت کے جاسپریت بمراہ اور کل دیپ یادو کے آڈز 2.80 اور 3.00 ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور ابراہیم احمد کے آڈز 3.20 اور 3.50 کے قریب ہیں۔
ٹیم کے حوالے سے آڈز؛
بھارت کے ٹاپ بیٹر بننے کی شرط 1.30 اور پاکستان کی 3.00 ہے۔
سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم کے طور پر بھارت کو 1.44 اور پاکستان کو 3.50 کے آڈز دیے گئے ہیں۔
میچ کی پیش گوئی؛
جواری اس میچ کو نہایت سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج قرار دے رہے ہیں جہاں دونوں ٹیمیں تاریخی اور جذباتی معرکے کے لیے تیار ہیں۔ میچ کے دوران چھکوں کی تعداد اور کل رنز بھی آڈز کے مطابق اہم موضوعات میں شامل ہیں۔
ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ آج ہوگا؛ پاکستان یا بھارت، کون بنے گا ایشیا کا سلطان؟
ایشیا کپ 2025 کا پاکستان اور بھارت کا میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے۔ دبئی کے اس میدان میں آج تاریخ رقم کی جائے گی، جہاں ہر چھکا، ہر وکٹ اور ہر رن بےحد قیمتی ہوگا۔
ضروری نوٹ؛ پاکستان میں کرکٹ پر شرط لگانا یا جوا کھیلنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے تاہم بین الاقوامی سطح پر متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ سرگرمی جاری رہتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








