سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تعطیل ان اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ اور عوامی شمولیت زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔
جن اضلاع میں الیکشن ڈے پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ضلع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمرکوٹ اور ماتلیری اضلاع میں ہوگی۔
اسی طرح حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں بھی تعطیل ہوگی۔
یہ نوٹیفکیشن ووٹرز کو ضمنی انتخابات کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ان تمام 14 اضلاع میں بدھ، 24 ستمبر کو سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








