متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا درخواست کے تقاضوں میں تبدیلی کرتے ہوئے پاسپورٹ کے بیرونی سرورق کی کاپی کو تمام انٹری پرمٹ کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ نیا ضابطہ اماراتی حکام کی جانب سے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر انٹری پرمٹ درخواست کے ساتھ درخواست گزار کے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی جمع کرانا لازمی ہوگی۔ اس ہدایت کی تصدیق امیر سینٹر کے نمائندے نے بھی کی ہے۔
آپ بھی بیروزگار ہیں تو یورپ جاکر قسمت آزمائیں! سویڈن کاورک ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ
اس سے قبل لازمی دستاویزات میں درخواست گزار کے پاسپورٹ کی کاپی، واضح پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ اور واپسی کا ہوائی ٹکٹ شامل تھے، تاہم اب پاسپورٹ کا سرورق بھی ان لازمی کاغذات کا حصہ بن گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے تقاضے کا مقصد دستاویزات کی درستی کو بہتر بنانا اور شناختی عمل میں شفافیت لانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








