آج پاکستان کی جیت کا دن ہے! نور زمان نے نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اے پی پی)

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کینیڈا کے شہر لندن میں منعقدہ نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں انہوں نے مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ السریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے شکست دی، میچ کا دورانیہ 52 منٹ رہا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نورجو پاکستان کی مشہور اسکواش فیملی کے چشم و چراغ اور لیجنڈ قمر زمان کے پوتے ہیں ٹورنامنٹ میں پانچویں سیڈ کے ساتھ شریک ہوئے۔ فائنل میچ میں انہوں نے 19-17، 11-7، اور 11-9 سے کامیابی حاصل کی جو ان کے اعتماد، مہارت اور تحمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

30 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس کاپر لیول ایونٹ میں نور نے سیمی فائنل میں کولمبیا کے ماتیاس نوڈسن کو بھی عمدہ کھیل کے بعد ہرایا۔ اسی ٹورنامنٹ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی محمد عاشب عرفان، بھی سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے جس سے پاکستان میں موجود اسکواش ٹیلنٹ کی وسعت واضح ہوتی ہے۔

ایشیاکپ فائنل! جوش میں ہوش نہ کھو دینا ورنہ؛ اسٹیڈیم میں آپ کی ہر حرکت ریکارڈ ہوگی

نور زمان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کی اسکواش کے سنہری ماضی کی بحالی کی امید بھی جگاتی ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے نور کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اس جیت کو سراہا اور ان کی کارکردگی کو ملک کے لیے فخر کا باعث قرار دیا۔

Related Posts