کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث موسم میں شدت برقرار رہے گی۔
ڈیری فارمرز کی قیمتیں بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی، کراچی میں یکم اکتوبر سے دودھ کتنا مہنگا؟
شہریوں کو دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک یا گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق نمی کے تناسب کے باعث درجہ حرارت مزید زیادہ محسوس ہوگا جبکہ شام کے اوقات میں موسم میں قدرے بہتری آنے کا امکان ہے۔ تاہم مجموعی طور پر آج کا دن کراچی والوں کے لیے شدید گرمی کا حامل ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








