بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب ایف سی ہیڈکوارٹر کے نزدیک ایک زوردار خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ایف سی کی وردی پہنی ہوئی تھی تاکہ وہ فورسز کو دھوکہ دے سکیں۔ فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
دھماکے کے دوران دو ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے نہ صرف خودکش حملہ آور بلکہ تمام 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے دشمنوں کے شرپسند عزائم ناکام بنا دیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے جوانوں کی ہمت اور قربانی قابل تعریف ہے جنہوں نے دشمن کو پسپا کیا۔
کوئٹہ میں خوف ناک واقعہ! جناح روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ، علاقے میں ہلچل مچ گئی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے عوام اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینے کا عزم ظاہر کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








