دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہم منصب و نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک قطر تعلقات برادرانہ و تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تجارت سمیت ہر شعبۂ زندگی میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے حوالے سے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ مسائل کو مذاکرات کی میز پر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
Talking to Deputy Prime Minister and Foreign Minister of Qatar in Doha Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi has called for dialogue to resolve Middle East situation diplomatically, believing that any confrontation in the region would be in no one’s benefit.@SMQureshiPTI pic.twitter.com/PPLHlVu7uO
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) January 19, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روز قبل اسٹیٹ آفس واشنگٹن پہنچے جہاں ان کی مریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود نے امریکی وزیرخارجہ کو دورہ ایران اور سعودی عرب سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی مائیک پومپیو سے ملاقات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








