دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ایک بار پھر نیٹ فلکس منسوخ کریں مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ایکس پر موجود پیروکاروں سے کہا کہ وہ اپنی نیٹ فیلکس سبسکرپشن ختم کر دیں۔
یہ مہم اس وقت دوبارہ زور پکڑ گئی جب نیٹ فلکس کی ایک اینیمیٹڈ سیریز منسوخ کی گئی اور اس کے بنانے والے ہیمش سٹیل کے سوشل میڈیا تبصروں پر تنقید ہوئی۔ اس مہم کے نتیجے میں نیٹ فلیکس کے شیئرز کی قیمت میں کمی آئی اور دنیا بھر میں نیٹ فلیکس کے بائیکاٹ کے رجحانات میں اضافہ دیکھا گیا۔
Cancel Netflix https://t.co/C0cPhbnaB4
— Elon Musk (@elonmusk) October 2, 2025
ایلون مسک کی اس مہم میں شمولیت اس وقت شروع ہوئی جب دائیں بازو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کہ لِبز آف ٹک ٹاک، نے ڈیڈ اینڈ: پیرانارمل پارک نامی سیریز کے کچھ کلپس شیئر کیے۔ ان پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ 2022 سے 2023 تک چلنے والی اس سیریز میں بچوں کے لیے ٹرانسجینڈر نواز موضوعات کو فروغ دیا گیا تھا۔ مسک نے ان پوسٹس کو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ ٹھیک نہیں اور بعد میں کہاکہ اپنے بچوں کی بہتری کیلئے نیٹ فلکس منسوخ کریں۔
#CancelNetflix https://t.co/Rp6ekQepum
— Coromoto Knight (@BeautyFor52591) October 2, 2025
اس تنازع کو اس وقت مزید ہوا ملی جب سیریز کے تخلیق کار ہیمش سٹیل کے مبینہ سوشل میڈیا تبصرے سامنے آئے جن میں انہوں نے مبینہ طور پر ایک امریکی رجعت پسند کارکن چارلی کرک کی موت پر تبصرہ کیا تھا۔ مسک کے کچھ پیروکاروں نے سٹیل پر الزام لگایا کہ وہ کرک کی موت کا مذاق اڑا رہے تھے حالانکہ سٹیل نے اس کی تردید کی ہے۔
مسک نے اس موقع پر نیٹ فلکس کی تنوع اور شمولیت کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کچھ پوسٹس کو فروغ دیا جن میں نیٹ فلکس کے 2023 کے تنوع رپورٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی سفید فام افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔
Meet Hamish Steele, creator of a kid’s show on @netflix which teaches kids they can be transgender.
After Charlie was ass*ssinated, he called Charlie a nazi and had a meltdown because people were mourning him.
Netflix is SILENT. Their silence is deafening.
CANCEL NETFLIX pic.twitter.com/Uhi6qMiicZ
— Libs of TikTok (@libsoftiktok) October 1, 2025
ایلون مسک کی اس اپیل کے بعد ایکس پر #CancelNetflix ہیش ٹیگ مقبول ہوگیا جہاں صارفین نے اپنی منسوخ کی گئی سبسکرپشنز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔
پاکستانی کیا سوچتے ہیں؟ #CancelNetflix
چونکہ یہ تنازع امریکہ سے شروع ہوا اس لیے پاکستانی صارفین کیلئے اس کی اہمیت محدود ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگ نظریاتی وجوہات کی بنا پر اس بائیکاٹ میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن بہت سے پاکستانی صارفین کو شاید اس امریکی تنازع یا ڈیڈ اینڈ: پیرانارمل پارک سیریز سے متعلق مسائل کے بارے میں زیادہ آگاہی یا دلچسپی نہ ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








