لاہور: ترجمان پنجاب حکومت اور رکنِ صوبائی اسمبلی مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ آٹے کی مصنوعی قلت کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں جبکہ صوبے میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ نے کہا کہ پنجاب بھر میں سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک کھڑے ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب ایم پی اے مسرت چیمہ نے کہا کہ 790 روپے میں بھی آٹے کا تھیلہ خریدنے والا کوئی نہیں ہے، مصنوعی قلت کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
رکنِ پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ نے کہا کہ صوبے میں آٹے اور گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور پنجاب دوسرے صوبوں کو بھی آٹے کے ساتھ ساتھ گندم فراہم کر رہا ہے۔
https://twitter.com/MusarratCheema/status/1218808404673732608
ایم پی اے مسرت چیمہ نے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں آٹے کے مختلف ٹرک دکھائے گئے ہیں۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 790 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم گاہکوں کا نام و نشان نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے پیش گوئی کی کہ شہرِ قائد میں اگلے ہفتے سے آٹے کا بحران شروع ہونے والا ہے جبکہ اس کی وجہ سندھ حکومت کی بد انتظامی ہے۔
اپنے پیغام میں 6 دسمبر کو وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ جس طرح سندھ حکومت آٹے کے معاملات پر بدانتظامی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مجھے کراچی میں اگلے ہفتے آٹے کا بحران آتا نظر آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں آٹے کا بحران شروع ہوجائے گا۔ علی زیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








