کراچی: ڈیفنس میں بے قابو کارسمندر میں جا گری ،اس کار میں 2 افراد سوار تھے جبکہ ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
سمندر کنارے گاڑی سیکھنے کا شوق الٹا پڑ گیا، ڈیفنس فیز 8 کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر سمندر میں گر گئی۔ پولیس حکام کے مطابق باپ سمندر سے ملحقہ گراونڈ میں اپنے بیٹے کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا۔
ایس ایس پی شیراز نذیر نے بتایا کہ ایک شخص کو سمندر سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتاتی جاتی ہے جبکہ دوسرے شخص کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
بعد ازاں دوسرے شخص کو بھی ڈونڈھ لیا گیا تاہم دونوں جاں بحق ہوگئے۔