آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز ٹیم 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43 اوورز میں 159 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر سدرہ امین نے 106 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، مگر دیگر بلے باز دباؤ میں آ کر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئیں۔
بھارت کی جانب سے کرنتی گوڈ نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیپتی شرما نے 45 رنز دے کر 3 کھلاڑیاں آؤٹ کیں۔ پاکستان ٹیم مسلسل وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور آخرکار ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
35 چھکے، 14 چوکے، آسٹریلوی بلے باز نے 314 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کردی
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کا سب سے ہائی وولٹیج میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی جانب سے ہرلین ڈیول 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر ریچا گھوش نے ناقابل شکست 35 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ جمیما 32 اور پراتیکا راول 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ سب سے کامیاب بولر رہیں۔ انہوں نے 69 رنز دے کر 4 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 38 اور سعدیہ اقبال نے 47 رنز کے عوض دو، 2 وکٹیں اڑائیں۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
بھارتی اننگ کے دوران 34 اوور کا کھیل مکمل ہونے پر میچ کو کچھ دیر کے لیے اس وقت روکنا پڑا جب مچھروں نے اسٹیڈیم میں یلغار کر دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 مقابلے ہوئے ہیں اور تمام میچز میں بھارتی ٹیم فاتح رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








