2020 کا پہلا پولیو کیس لکی مروت سے رپورٹ ، ایک سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

Eight new cases of poliovirus reported in Punjab, KP

پشاور:2020 کا پہلا پولیو کیس لکی مروت سے رپورٹ ہوا ہے قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ یونین کونسل بخمل احمد زئی کے ایک سالہ بچے کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو 7 جنوری کو بھجوائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:ملک سے پولیو وائرس ختم نہ کیا جاسکا، ملک بھر سے 6 نئے کیسز رپورٹ

جن میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

متاثرہ بچے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے روٹین ایمونائزیشن میں ایک ڈوز لی تھی اور خصوصی مہم میں3 ڈوزز لی تھیں جبکہ بچے کا تعلق انکاری خاندان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 136 رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 2019 میں 92 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts