بھارت شکست ہمیشہ یاد رکھے گا! ڈی جی آئی ایس پی آر کی معرکہ حق میں کتنے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Army, people stand united against terrorism, says DG ISPR
(Image: ISPR)

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران چینی ساختہ ہتھیاروں اور جنگی پلیٹ فارمز کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ چینی دفاعی ٹیکنالوجی نے حالیہ جھڑپوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور خود کو ایک انتہائی مؤثر نظام کے طور پر منوایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مئی کے دوران پاک فضائیہ کے جے 10سی لڑاکا طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے سات طیارے مار گرائے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

گزشتہ ہفتے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا میں ایک تقریب کے دوران اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سات بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اس جھڑپ میں کوئی بھی طیارہ نہیں کھویا اور یہ بھی کہا کہ ہمیشہ حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ ایمانداری سے پیش آئے ہیں، ان میں کبھی ردوبدل نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آیا پاکستان مستقبل میں بھی چینی دفاعی نظام پر انحصار جاری رکھے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی کہ پاکستان اپنے دفاعی سازوسامان چین اور مغربی ممالک دونوں سے حاصل کرتا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی ہمیشہ اس اصول پر مبنی رہی ہے کہ جدید، مؤثر، اور مالی طور پر موزوں ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کسی اسلحہ دوڑ میں شامل نہیں اور نہ ہی عسکری لحاظ سے کوئی مقابلہ بازی کا رجحان رکھتا ہے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں ہیں، اس لیے ہم اپنی عسکری ترقی میں توازن اور معاشی حقیقتوں کا خیال رکھتے ہیں۔

Related Posts