کراچی میں ویڈ کی پیداوار! نوجوانوں کا مہنگا نشہ بن گیا مقبول، کیا ہے وجہ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں محکمہ ایکسائز کی کارروائی کے دوران ایک شخص کو ممنوعہ نشہ آور پودے ویڈ اُگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے بنگلے کی چھت پر گملوں میں یہ نشہ آور پودے خفیہ طور پر اُگا رہا تھا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق چھاپے کے دوران 45 عدد ویڈ پودے برآمد کیے گئے جن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 42 گرام تیار شدہ ویڈ اور 30 گرام بیج بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے پودوں کا مجموعی وزن تقریباً 10 سے 12 کلوگرام ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سلمان کافی عرصے سے اپنے گھر میں خفیہ طور پر یہ نشہ آور پودے اُگا رہا تھا اور ان سے تیار شدہ ویڈ مقامی افراد کو فروخت کرتا تھا۔

ویڈ (Weed) کیا ہے؟

ویڈ جسے کینابِس (Cannabis) بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا پودا ہے جس میںTHC اور CBDجیسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں۔ THC وہ جز ہے جو استعمال کرنے والے کو نشہ آور کیفیت میں مبتلا کرتا ہے جسے عام زبان میں ہائی ہونا یا سرور کی حالت کہتے ہیں۔ بعض ممالک میں اسے طبی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کراچی میں ایک گرام ویڈ کی قیمت؟

کراچی کے پوش علاقوں جیسا کہ کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال اور ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں ویڈ کی فروخت جاری ہے، منشیات استعمال کرنے والے افراد کے مطابق ویڈ ایران، افریقہ اور دیگر کئی ممالک سے پاکستان لائی جاتی ہے جوکہ ایک گرام 1500 روپے سے لیکر 2000 ہزار روپے تک ملتی ہے جبکہ کئی منشیات فروش آج کل اسے اپنے فارم ہاؤسز میں بھی اگا رہے ہیں جوکہ ایک انتہائی مشکل عمل ہوتا ہے، منشیات فروشوں نے بتایا کہ ویڈ کے پودے کی انتہائی نگداشت کرنی پڑتی ہے ورنہ یہ فوری طور پر خراب ہوتا جاتا ہے۔

ویڈ کے استعمال کے عام طریقے۔

Tips to Roll the Perfect Joint | A Little Bud
Weed paper

ویڈ (Weed) جسے کینابِس (Cannabis) بھی کہا جاتا ہے مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے اور اس کا بنیادی مقصد نشہ آور کیفیت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیمیکل THC (Tetrahydrocannabinol) دماغ پر اثر انداز ہو کر ہائی ہونے یا سرور کی حالت پیدا کرتا ہے۔

سگریٹ یا جوائنٹ کی شکل میں پینا (Smoking)

ویڈ کو خشک کرکے سگریٹ کی طرح رول کرکے پیا جاتا ہے جسے جوائنٹ کہتے ہیں۔

یہ سب سے عام طریقہ ہے خاص طور پر نوجوانوں میں۔

پائپ یا واٹر پائپ (Bong) کے ذریعے

ویڈ کو پائپ میں رکھ کر جلایا جاتا ہے اور دھواں اندر کھینچا جاتا ہے۔

واٹر پائپ میں پانی استعمال ہوتا ہے تاکہ دھواں نرم ہو جائے۔

ایڈیبلز (Edibles) یعنی کھانے پینے کی اشیاء میں ملا کر

ویڈ کو کوکیز، چاکلیٹس یا مشروبات میں ملا کر کھایا یا پیا جاتا ہے۔

اس طریقے سے نشہ دیر سے اثر کرتا ہے مگر دیرپا ہوتا ہے۔

ویپنگ (Vaping):

Are THC Vape Pens Legal in Texas? | The Webb Firm, P.C.
Weed vape

ویڈ کے تیل یا ایکسٹریکٹس کو ویپنگ ڈیوائسز (vape pens) میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ دھویں کے بجائے بخارات بناتا ہے جو اندر کھینچے جاتے ہیں۔

تیل یا لوشن کے طور پر (Topical Use)

پاکستان میں اس کی قانونی حیثیت

پاکستان میں ویڈ اوراس جیسے نشہ آور پودے رکھنا، اُگانا یا فروخت کرناغیر قانونی ہے اور اس پر سخت سزا مقرر ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہیں تاکہ معاشرتی بگاڑ روکا جا سکے۔

Related Posts