پاکستان کے عوام کیلئے بری خبر! آج رات سے انٹرنیٹ بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt orders internet suspension in Rawalpindi, Islamabad from tonight
FILE PHOTO

وفاقی حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس پر عمل درآمد آج رات بارہ بجے سے شروع ہوگا۔

دونوں شہروں کے شہریوں میں اس فیصلے پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی معطلی سے روزمرہ رابطے اور آن لائن سرگرمیوں میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ضلعی اور پولیس حکام کے تعاون سے انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو یقینی بنائے۔

پی ٹی اے کو کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سے رابطہ کر کے سروس بندش پر فوری عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے اس حکم کی مکمل تعمیل کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب شہریوں نے انٹرنیٹ بندش کے اس حکومتی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فور جی سروسز کی بندش سے نہ صرف عوامی رابطہ کاری متاثر ہوگی بلکہ تعلیمی، کاروباری اور آن لائن خدمات میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگی۔

شہریوں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ اس اقدام کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں لائی گئی جس سے خدشات اور بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts