محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد رہا۔
لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 110فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا، سکر یڈل انٹر نیشنل میں 166، ایف ایف پاکستان 192،سٹی ماڈل اسکول 159، سٹی اسکول پیرا گون 165اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 151ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








