ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج پیر 13 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور یہ قیمتیں آج سہہ پہر 3 بجت تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 11 اکتوبر بروز ہفتہ فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کی سطح پر آئی اور کل ہفتہ وار تعطیل کے باعث اج صبح سویرے یہی قیمتیں کار آمد ہیں
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے خریدا اور فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 4016 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے خاص طور پر اگر عالمی اقتصادی حالات اور کرنسی کی صورتحال میں اتار چڑھاؤ جاری رہے۔ گولڈمین سیکس نے دسمبر 2026 تک سونے کی قیمت فی اونس 4,900 ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے جو موجودہ قیمت سے تقریباً 25% زیادہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








