ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں پیر 13 اکتوبر 2025 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، آج ایک تولہ سونے کی قدر میں 5 ہزار 500 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 5 ہزار 247 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق آج فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 4,715 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 4,322 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار 531 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 147 روپے مہنگی ہو کر 5,247 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 126 روپے اضافے کے بعد 4,498 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس چاندی کی قیمت 1.47 ڈالر بڑھ کر 51.60 ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4,071 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر جاری کی گئی ہیں جبکہ سونے کی خالصیت 24 قیراط (999) مقرر کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








