عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
دونوں کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا کے قریب ایک یاٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں دیکھا گیا۔
ڈیلی میل کی 12 اکتوبر کی خصوصی رپورٹ کے مطابق دونوں شخصیات کو سمندر کی لہروں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے اور وقت گزارتے دیکھا گیا۔
تصاویر میں جسٹن ٹروڈو کو کیٹی پیری کے قریب بیٹھے اور نہایت بے تکلف انداز میں بات کرتے دیکھا گیاجس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ محض دوستی نہیں بلکہ تعلقات اب ایک نیا رخ اختیار کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں جولائی 2025 میں شروع ہوئیں جب دونوں کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک ریستوران میں رات کے کھانے کے دوران دیکھا گیا۔ اس موقع پر دونوں ایک کتے کے ساتھ چہل قدمی کرتے بھی نظر آئے۔
یہ ملاقات اس وقت سامنے آئی جب کیٹی پیری نے اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کی پانچ سالہ بیٹی ڈیسی ڈَو بلوم ہے۔
دوسری جانب جسٹن ٹروڈو بھی حال ہی میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے اٹھارہ سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدہ ہو چکے ہیں، ان کے تین بچے ہیں۔
بعد ازاں ٹروڈو کو کیٹی پیری کے مونٹریال کنسرٹ میں بھی دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان فوری ذہنی مطابقت پیدا ہوئی اور وہ ابتدائی ملاقات کے بعد سے ایک دوسرے سے وقتاً فوقتاً مل رہے ہیں تاہم ابھی یہ تعلق اپنے ابتدائی مراحل میں ہے کیونکہ دونوں اپنی خاندانی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








