افغانستان پر قابض طالبان رجیم کی شرانگیزی جاری، ایک بار پٹنے کے بعد پاکستانی سرحد پر دوبارہ حملے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

افغانستان پر قابض طالبان رجیم نے پاکستان کی حدود میں پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

افغان طالبان فورسز نے شورکو پاک سرحدی اور ملحقہ علاقوں میں بلااشتعا فائرنگ کی اور یہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔

پاک فوج کے مستعد جوانوں نے طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ افغان شرانگیزی کے باعث شورکو پاک سرحد کے اطراف کے علاقے خالی کرالئے گئے ہیں۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ اب حملہ ہوا تو طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے اشتعال انگیزی کی۔ جس پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دریں اثنا رات گئے سامنے آنے والی بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان ایئر فورس اس وقت افغانستان کی فضائی حدود میں کارروائیاں کر رہی ہے۔
یہ کارروائیاں بغیر پائلٹ کے فضائی جہازوں (UAVs) کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں۔ تاہم حکومتی ذرائع سے تاحال ان خبروں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔

۔

Related Posts