پاکستان مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 15 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے تاہم یہ نرخ آج سہہ پہر 3 بجت تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,900 روپے اضافہ ہوا جس سے وجہ سے آج 24 قیراط سونا 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3,73,028 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5,423 روپے بڑھ کر 3,41,954 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں سونا 69 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 4,140 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مستحکم رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








