افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد افواج پاکستان نے دشمن فوج پر میزائلوں کی بارش کردی جس سے طالبان فورسز مکمل طور پر پسپا ہوگئی جبکہ افغان طالبان کا اہم کمانڈر میں ہلاک ہوگیا اس دوران پانچ ٹینک پوزیشنز مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والی اس جھڑپ میں طالبان کی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی۔ پاک فوج کی کارکردگی کے باعث دشمن کو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا اور وہ متعدد لاشیں بھی موقع پر چھوڑ گئے۔
پاک فوج نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کے ذریعے چلتے ہوئے ایک طالبان کے ٹینک کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس دوران فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ کا شکار ہو کر اپنی جگہیں خالی کر کے بھاگ گئے۔
مزید کارروائیوں میں پاک فوج نے خوست کے نزدیک نارگسر پوسٹ پر پانچویں ٹینک پوزیشن پر کھڑے دشمن کے ٹینک اور اس کے عملے کو بھی تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کئی دشمن مارے گئے اور ان کی پوسٹیں خالی ہو گئیں۔
ترکمان زئی ٹاپ پر چھٹا ٹینک اور اس کا عملہ بھی پاک فوج کی کارروائی میں تباہ ہو گیا جہاں تباہ شدہ ٹینک سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
اسی دوران پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے قریب خارجی ملک نعیم کے زیرِ انتظام ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی یہ کارروائیاں جاری ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








