ملاکنڈ میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچے بھی شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

At least two killed, several injured in Hyderabad fireworks factory blast
FILE PHOTO

ملاکنڈ: سوات ملاکنڈ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب ایک تیز رفتار ٹرک گہری کھائی میں جا گرا۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح اُس وقت پیش آیا جب خانہ بدوش خاندانوں کو لے جانے والا ٹرک اوور اسپیڈنگ کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جن میں خانہ بدوش خاندان شامل تھے جو ایک علاقے سے دوسرے علاقے کی جانب جا رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور موڑ کاٹتے وقت توازن بگڑنے کے باعث پیش آیا۔

Related Posts