نیویارک کے ایک پاسٹر کی سوشل میڈیا پر کی گئی ایک دلچسپ مگر غلط فہمی پیدا کرنے والی پوسٹ نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا دی۔ لوگوں کو لگا کہ اس نے اپنے بھائی سے شادی کرلی ہے حالانکہ حقیقت کچھ اور تھی۔
پیٹر ڈیبرنی نامی یہ پاسٹر جو لانگ آئی لینڈ میں مقیم ہیں نے ایک تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کی جس میں ان کے بھائی اور نئی بھابھی (بھائی کی دلہن) شادی کے دن ساتھ کھڑے نظر آ رہے تھے۔
انہوں نے کیپشن لکھا کہ “Yesterday I married my brother” یعنی کل میں نے اپنے بھائی سے شادی کی، یہ جملہ اگرچہ ایک پاسٹر کے تناظر میں تکنیکی طور پر درست ہو سکتا ہے کیونکہ وہ نکاح کروا رہا تھا مگر سادہ لفظوں میں پڑھنے والے کئی لوگوں کو لگا جیسے اس نے اپنے ہی بھائی سے شادی کر لی ہے۔
Yesterday I married my brother pic.twitter.com/xGKk8np97m
— Rev. Peter Deberny (@PastorDeberny) October 15, 2025
پوسٹ وائرل ہوتے ہی لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا اور سوشل میڈیا پر ہنسی مذاق شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے اور جملے کے دلچسپ مطلب نکالے۔
ایک صارف نے مشورہ دیا کہ کیپشن کو یوں لکھا جاتا کہ “I presided over my brother’s wedding” یعنی میں نے اپنے بھائی کی شادی کی نگرانی کی جس پر پیٹر نے جواب دیا کہ ان کا اصل جملہ زیادہ مزے دار تھا۔

یہ غلط فہمی اتنی وائرل ہوئی کہ کئی بین الاقوامی نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا اور پاسٹر کی پوسٹ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








