پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں امریکہ کے شہر نیویارک کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً چالیس گھنٹوں کے لیے نیویارک شہر میں موجود رہیں اور اس دوران عام سیاحوں کی طرح نیویارک کی مشہور جگہوں کی سیر کی۔
درفشاں نے اپنے پیغام میں اپنی ایک قریبی دوست نورو کا خاص ذکر کیا جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ امریکہ چھوڑنے سے قبل شہر کی تمام دلچسپ جگہیں دیکھ سکیں۔ اداکارہ نے اپنی دوستوں کی ٹیم کو گرل گینگ کہہ کر ان کی محبت اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
ان کی سیر و تفریح کا انداز ہمیشہ سے منفرد رہا ہے، وہ اکثر عجائب گھروں کی سیر اور مشہور کھانوں کی تلاش کو اپنی چھٹیوں کا حصہ بناتی ہیں۔ ان کا یہ نیویارک کا دورہ بھی انہی دلچسپیوں سے بھرپور تھا۔
اگرچہ ان کا قیام مختصر تھا تاہم یہ دورہ ان کے مصروف فنی شیڈول سے ایک خوشگوار وقفہ ثابت ہوا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹس میں نیویارک کی سڑکوں، کیفے اور مشہور مقامات کی جھلکیاں شیئر کیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم اس سے قبل 11 اکتوبر 2025 کو ہیوسٹن، ٹیکساس میں منعقد ہونے والی ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود تھیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے مشہور ڈرامہ عشق مرشد میں اداکار بلال عباس خان کے ساتھ بہترین جوڑی کا ایوارڈ حاصل کیاجو پاپولر اور کریٹکس چوائس دونوں کیٹیگریز میں دیا گیا۔ ان کی جیت اور شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








