زبردست کارکردگی پر خراج تحسین!فیلڈ مارشل نے بابر کمپنی کو قائداعظم ٹرافی سے نوازا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

ایبٹ آباد میں واقع پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کاکول میں 152ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا جس پر شرکاء نے بھرپور داد دی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پریڈ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی بابر کمپنی کو قائداعظم ٹرافی سے نوازا۔

پریڈ میں مختلف دوست ممالک جیسے عراق، مالدیپ، یمن اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے 40 غیر ملکی کیڈٹس نے بھی حصہ لیا جو اس تقریب کی خاص بات تھی۔

اس اہم تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی سفارتکار اور ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Posts