زِی 5 پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی فلم بھگوت چیپٹر 1 کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے ملی جلی آراء موصول ہو رہی ہیں۔
فلم کے مرکزی موضوع، کہانی اور پیشکش کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم میں سنجیدہ عناصر اور اسرار پر مبنی پلاٹ شامل ہیں تاہم اس کی پیشکش گہرائی سے خالی اور اثر انگیز نہیں۔
کہانی وارانسی شہر میں ہونے والے سلسلہ وار اغوا کے واقعات کے گرد گھومتی ہے، جن کی تحقیقات ایک ایماندار پولیس افسر کرتا ہے۔
تحقیقات کے دوران وہ ایک اسکول ٹیچر سے جڑی پیچیدہ گتھی میں الجھ جاتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم کا انداز معروف سیریز پنچایت اور اسر سے متاثر محسوس ہوتا ہے لیکن ان دونوں کے معیار تک نہیں پہنچ پاتا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھگوت چیپٹر 1 دراصل سائیکو سائیں نامی آڈیو شو کا ایک مختصر یا منی ورژن قرار دیا گیا ہے، جو آڈیو پلیٹ فارم آڈیبل پر چھ گھنٹے کے مکمل فارمیٹ میں دستیاب ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بیشتر ناقدین نے فلم کے محدود دورانیے اور سطحی کہانی کو اس کا سب سے بڑا نقص قرار دیا۔
اگرچہ اداکار ارشد وارثی اور جیتندر کمار کی اداکاری کو سراہا گیا تاہم مجموعی طور پر فلم اپنی کہانی کی کمزوری، غیر متاثر کن پیشکش اور کرداروں کی پس منظر کہانیوں کی کمی کے باعث کمزور تاثر چھوڑتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








