مستقبل کے ڈاکٹرز کیلئے بڑا اعلان! ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان کب اور کہاں؟ جانیں تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ 2025)کے انعقاد کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ایس ٹی ایس (SIBA Testing Services) کے مطابق امتحان اتوار 26 اکتوبر 2025 کو لیا جائے گا۔

امتحانی مراکز کہاں ہوں گے؟

سندھ اور اسلام آباد میں مجموعی طور پر 9 شہروں میں 10 ٹیسٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں؛

کراچی

اوجھا کیمپس، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

حیدرآباد

پبلک اسکول، لطیف آباد یونٹ نمبر 3

جامشورو

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (LUMHS)

شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ)

قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (QUEST)

میرپور خاص

میر شیر محمد ٹالپر پبلک اسکول

لاڑکانہ

پی ٹی ایس گراؤنڈ، واگن روڈ

جیکب آباد

پبلک اسکول، سرکٹ ہاؤس روڈ

سکھر

آئی بی اے-پبلک اسکول، پرانا ایئرپورٹ روڈ، بشیر آباد کے قریب

اسلام آباد

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA)، سیکٹر F-5/1

امیدواروں کے لیے اہم ہدایات؛

تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ امتحان والے دن لازمی طور پر پرنٹ شدہ ایڈمٹ سلپ اور اصل شناختی دستاویز (CNIC، جووینائل کارڈ، NICOP یا پاسپورٹ) ہمراہ لائیں اور ایڈمٹ سلپ پر درج ہدایات کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Related Posts