غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کی اب خیر نہیں، پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

غیرقانونی اسلحہ کیخلاف زبردست کارروائی ہوگی، علامتی تصویر

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو اس سلسلے میں نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے آزادانہ استعمال کو سنگین خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی افسران نے ضلعی سطح پر مربوط اور بھرپور کارروائی کا پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی اسلحہ فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی فہرستیں تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امن دشمن نیٹ ورکس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں داخلی سلامتی کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

سی ٹی ڈی کے اعلیٰ حکام نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کی موجودگی صوبے کے امن و استحکام کے لیے سنگین چیلنج بن چکی ہے، اس لیے اب کسی قسم کی رعایت یا چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔

Related Posts