اسٹاک مارکیٹ میں تباہی! شیئرز کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان غالب رہا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 1962 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 64 ہزار 590 پر بند ہوا جو کہ پچھلے سیشن کے 166,553 پوائنٹس کے مقابلے میں 1.18 فیصد کی کمی ہے۔ آج دن بھر مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا اور دوپہر کے وقت انڈیکس 164,395 تک گر گیا۔ آج سیشن کا سب سے بلند مقام 166,720 پوائنٹس رہا۔

مارکیٹ میں کل 474 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 147 کمپنیز کے شیئر میں اضافہ اور 291 میں کمی دیکھی گئی جبکہ 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

آج بازار میں کل 1.50 ارب حصص کا لین دین ہوا جو پچھلے دن کے 1.56 ارب حصص سے کچھ کم تھا۔ اسی طرح لین دین کی مالیت 55.06 ارب روپے سے کم ہو کر 49.43 ارب روپے رہ گئی۔

مندی کا رجحان خاص طور پر گاڑیوں کی اسمبلنگ، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش، ایندھن تقسیم کرنے والی کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنریز جیسے اہم شعبوں میں دیکھا گیا۔ اہم کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، ہبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل اور این بی پی کے حصص بھی گراوٹ کا شکار رہے۔

بدھ کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس یا 0.47 فیصد گر کر 166,553 پر بند ہوا تھا۔

Related Posts