فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے پاکستانی فوج کے 10افسران کو سول سروس کے مختلف شعبوں میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، تین کو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)، اور دو کو فارن سروس آف پاکستان (ایف ایس پی) میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ افسران ایف پی ایس سی کے نفسیاتی اور زبانی امتحانات میں کامیابی کے بعد منتخب ہوئے ہیں۔
نئے شامل ہونے والے افسران میں سے سات کا تعلق پاکستان آرمی، 2 کا پاکستان ایئر فورس اور ایک کا پاکستان نیوی سے ہے۔
فارن سروس میں شامل ہونے والوں میں کیپٹن یاسر حمید اور کیپٹن زوہیب ناصر شامل ہیں۔ پولیس سروس میں کیپٹن حمزہ طاہر شاہ، کیپٹن امتیاز حسین، اور کیپٹن محمد بلال خان وزیر شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں کیپٹن سید عبدالرحمن بن قاسم، کیپٹن سید محمد عمر شاہ، فلائٹ لیفٹیننٹ طلحہ حسیب، لیفٹیننٹ محمد ارسلان شکیل اور لیفٹیننٹ محمد علی حمد شامل کیے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








