پاکستان میں آن لائن خریداری کے شوقین صارفین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ آڈیو نِک نے اپنی سالانہ گیارہ گیارہ سیل کا آغاز اس سال معمول سے پہلے کر دیا ہے۔
یہ سیل 24 اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے جس میں پورے اسٹاک پر 80 فیصد تک کی زبردست رعایت دی جا رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس مرتبہ صارفین کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ہی اپنی پسندیدہ مصنوعات انتہائی کم قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر سال نومبر میں صارفین آڈیو نِک کی سیل کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ ایئربڈز، اسپیکرز، اور دیگر آڈیو ایکسیسریز کم قیمتوں پر خرید سکیں۔
اس بار کمپنی نے ایک منفرد فیصلہ کرتے ہوئے سیل کو قبل از وقت شروع کر کے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ رش سے پہلے خریداری مکمل کر سکیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 24 اکتوبر سے سیل شروع کرنے کا مقصد صارفین کو آخری لمحات کے دباؤ سے بچانا ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ مصنوعات آؤٹ آف اسٹاک ہونے سے پہلے حاصل کر سکیں۔ اس اقدام نے آڈیو نِک کے چاہنے والوں میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔
آڈیو نِک نے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے ٹیکنالوجی مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
معیاری ساؤنڈ، جدید ڈیزائن اور مناسب قیمتوں کی بدولت اس کے ایئربڈز اور اسپیکرز صارفین میں بے حد مقبول ہیں۔ کمپنی نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ کم قیمت میں بہترین معیار فراہم کرے۔
اس سال کی گیارہ گیارہ سیل میں رعایتیں اپنی انتہا پر ہیں، جو نہ صرف خریداروں کے لیے شاندار موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ اپنے پیاروں کو مفید تحفہ دینے کا بہترین موقع بھی ہے۔
محدود اسٹاک کے باعث یہ پیشکش صرف کچھ وقت کے لیے دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک بار بہترین ڈیلز ختم ہو گئیں تو دوبارہ دستیاب نہیں ہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








