پنجاب کے شہر شیخوپورہ (فیروزوالہ) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک با پردہ خاتون کو سرِ عام ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باریش شخص سڑک پر چلتی نقاب پوش خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مختلف ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات کا سلسلہ رک نہیں سکا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








