انصاف کی منتظر ماں دنیا سے رخصت! جانیں صحافی ارشد شریف کی والدہ کا انتقال کیسے ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

رفعت آراء علوی اپنے بیٹے ارشد شریف کے قتل کیس کے سلسلے میں سرگرم رہی اور وہ کینیا میں انصاف کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی تھیں۔

نامور پاکستانی صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے والدہ ارشد شریف کے انتقال کی تصدیق کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ رفعت آراء علوی کے نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

رفعت آراء علوی اپنے بیٹے ارشد شریف کے قتل کیس کے سلسلے میں سرگرم رہی اور وہ کینیا میں انصاف کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی تھیں۔ ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں مقامی پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

ابتدائی طور پر کینیا کے حکام نے اس واقعے کو غلطی سے شناخت کا معاملہ قرار دیا تھا تاہم بعد میں سامنے آنے والی رپورٹس اور تحقیقات نے اس موقف پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے تھے۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دسمبر 202میں ایک 400 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کی تھی جس میں کینیا اور دبئی سے حاصل ہونے والی تفصیلات شامل تھیں۔

رفعت آراء علوی کے انتقال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر اور باوقار ماں تھیں جنہوں نے سچائی اور دیانت داری کے راستے پر چلنے والا بیٹا تربیت کیا۔

Related Posts