آج ایک تولہ سونا کتنے کا؟ نئی قیمت جان کر حیران ہوجائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج منگل 28 اکتوبر کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کی سطح پر کی سطح پر موجود ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے فروخت ہو رہا ہے اور یہ قیمتیں سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 2,593 روپے کم ہو کر 338,031 روپے ہو گئی ہے۔

ملک کی مقامی منڈی میں آج ایک تولہ چاندی 5 ہزار 97 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 369 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 33 ڈالر کمی سے 4 ہزار 80 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی صفر اعشاریہ 27 ڈالر کمی سے 48 اعشاریہ 35 پر آگئی ہے۔

سونے کی اس حالیہ کمی سے خریداروں کے لیے سرمایہ کاری کا موقع پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

Related Posts