پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جہاں آج 28 اکتوبر 2025 کو فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا رجحان غالب رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق آج مقامی منڈی میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 14 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے جبکہ 24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت 12,003 روپے کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کا ہوگئی ہے۔
پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 11 ہزار 4 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 27 ہزار 227 روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ آج 24 قیراط فی چاندی تولہ کی قیمت 173 روپے کم ہو کر 4,924 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 148 روپے کی کمی کے ساتھ 4,221 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور اس وقت فی اونس سونا 3,940 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 46.62 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








