تیار ہو پاکستانیوں؟ یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

Fuel prices likely to see huge rise for next fortnight
FILE PHOTO

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیوں کی سمری تیار کرلی ہے جوکہ 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ اس کے بعد حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2.35 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہو گیا تو عوام کو 1 نومبر سے نئی قیمتوں پر پیٹرول اور ڈیزل خریدنا ہوں گے۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور درآمدی لاگت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر ٹیکسز اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں کمزوری نے بھی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو اگلے پندرہ روزہ جائزے میں قیمتوں میں اضافہ محدود رہے گا تاہم اگر ڈالر کی قدر بڑھے یا عالمی تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں تو آئندہ قیمتوں کے جائزے میں بھی اضافے کے امکانات ہیں۔

Related Posts