سرمایہ کاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے! اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ صبح ساڑھے 11 بجے 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس سے زائد کا اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 130 کی سطح پر پہنچ گیا گزشتہ دن بدھ کو انڈیکس 1,635 پوائنٹس گر کر 158,465 پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 478 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 123 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 314 میں کمی اور 41 میں کوئی فرق نہیں آیا۔

ٹریڈنگ کا حجم 951 ملین حصص رہا اور ٹریڈ کی گئی مالیت 41.31 ارب روپے تھی۔ کے الیکٹرک، ہیسکول پیٹرولیم، ورلڈ کال سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی کمپنیاں رہیں۔

سب سے زیادہ منافع والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ، ایس ایس آئل ملز جبکہ یونی لیور، خیبر ٹیکسائل ملز کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

فیوچرز مارکیٹ میں 328 کمپنیوں کے حصص ٹریڈ ہوئے جن میں سے 75 میں اضافہ اور 251 میں کمی ہوئی۔

Related Posts