آن لائن اپلائی کیا تھا؟ آج معلوم ہوگا آپ کا مفت لیپ ٹاپ فہرست میں ہے یا نہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

PM laptop scheme 2025 reopens for students
The Express Tribune

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آج ملک بھر کے ہونہار اور ذہین طلباء کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد حکومت اور نجی یونیورسٹیوں نے میرٹ کی بنیاد پر قابل طلباء کی فہرستیں تیار کیں۔ ان فہرستوں کے مطابق ایک لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا۔

مرکزی تقریب آج جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگی جبکہ بعد میں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور اسی سلسلے میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں طلباء کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اسکیم شروع کی تھی، جس کے تحت اب تک ملک بھر کے ہزاروں طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Related Posts