نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB approves inquiry against former ministers

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت کی منسوخی کیلئے فوری اپیل کرے گاجس کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ریفرنس میں پہلے ہی ضمانت منظور کرلی جبکہ اور اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی تاہم اب ان کی نئی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

Related Posts