پہلی غلطی معاف لیکن آئندہ چالان جمع کروانا ہوگا! وزیر اعلیٰ سندھ کی نئی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

Cameras active across Karachi as e-challan enforcement intensifies
(فوٹو؛ آن لائن)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ای-چالان سسٹم کے تحت جاری ہونے والے پہلے چالان کو معاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے تو جرمانہ لازمی ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ کو ای-ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 35 سرکاری گاڑیوں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنا، ریڈ لائٹ عبور کرنا، گاڑی کی ٹنٹ شدہ کھڑکیاں اور موبائل فون کا استعمال شامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سرکاری گاڑی (SP AE 950) کو گارڈن لیاری ایکسپریس وے پر دو مقامات پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10,000 روپے کا جرمانہ کیا گیا جو ای-ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے خودکار طور پر عمل میں آیا۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن سے پہلے ای-چالان کی تفصیلات طلب کیں جنہوں نے بتایا کہ پہلی چالان وصول کرنے والے شہری دس دن کے اندر متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے جرمانہ معاف کروا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی پابندی ایک مہذب شہری کی پہچان ہے اور پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کا جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے اور تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں جن کی حفاظت لازمی ہے۔

Related Posts