نومبر کی پوری لسٹ! ایکشن، کامیڈی، رومانس، آپ اس بدلتے موسم میں پرائم ویڈیو پر کیا دیکھنا پسند کرینگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

New on Prime Video in November 2025
ONLINE

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی پرائم ویڈیو نے اپنے ناظرین کے لیے ایک شاندار لائن اَپ پیش کی ہے جس میں ایکشن، کامیڈی، سنسنی، فینٹیسی اور کھیلوں سے بھرپور نیا مواد شامل ہے۔

اس ماہ نہ صرف نئی فلمیں اور سیریز ریلیز کی جا رہی ہیں بلکہ ناظرین کو لائیو کھیلوں کی خصوصی نشریات بھی دیکھنے کو ملیں گی جن میں این بی اے، این ایف ایل، ون چیمپئن شپ فائٹس اور خواتین کی فٹبال لیگ کے مقابلے شامل ہیں۔

نومبر کے نمایاں پروگراموں میں دو پرائم اوریجنلز سرفہرست ہیں،ایکشن کامیڈی پلے ڈیٹ اور سنسنی خیز تھرلر میلس ۔ ان کے ساتھ ہی اینیمیٹڈ فینٹیسی سیریز دی مائیٹی نائن بھی ناظرین کو ایک نئی دنیا میں لے جائے گی۔

پلے ڈیٹ ایکشن، مزاح اور دوستی کی کہانی
پرائم ویڈیو کی نئی ایکشن کامیڈی فلم پلے ڈیٹ میں معروف اداکار کیون جیمز نے ایک بے روزگار اکاؤنٹنٹ برائن کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سوتیلے بیٹے لیوکس کے ساتھ تعلق بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

کہانی اس وقت دلچسپ رخ اختیار کرتی ہے جب لیوکس ایک نئے دوست سی جے سے دوستی کرتا ہے، مگر جلد ہی انکشاف ہوتا ہے کہ سی جے کا والد جیف (ایلن رچسن) دراصل ایک خفیہ ایجنٹ ہے۔

فلم میں عام خاندانی ملاقات ایک غیر متوقع ایڈونچر میں بدل جاتی ہے جس میں دھماکے، گاڑیوں کا پیچھا اور مزاحیہ صورتحالیں ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرتی ہیں۔پلے ڈیٹ بارہ نومبر سے پرائم ویڈیو پر دیکھی جا سکے گی۔

میلس اعتماد، دھوکہ اور خطرناک راز
میلس ایک نفسیاتی تھرلر سیریز ہے جس میں جیک وائٹ ہال اور ڈیوڈ ڈوکوونی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کہانی ایک پرکشش مگر پراسرار مرد نینی ایڈم کے گرد گھومتی ہے جو ایک امیر خاندان ٹینر فیملی کے ساتھ کام شروع کرتا ہے۔ ابتدا میں وہ بچوں اور خواتین دونوں میں مقبول ہو جاتا ہے، مگر وقت کے ساتھ ساتھ وہ خاندان کو اندر سے توڑنے لگتا ہے۔

یہ سیریز اعتماد کے غلط استعمال، طاقت کے کھیل اور پوشیدہ ارادوں پر مبنی ایک گہری کہانی پیش کرتی ہے۔
میلس چودہ نومبر سے پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی۔

دی مائیٹی نائن، فینٹیسی دنیا کا نیا باب
اگر آپ کو دی لیجنڈ آف وُکس ماکینا جیسی اینیمیٹڈ سیریز پسند آئی تھی، تو دی مائیٹی نائن ضرور دیکھنے لائق ہے۔

یہ نئی اینیمیٹڈ فینٹیسی سیریز کرٹیکل رول کی تخلیق ہے جو ایکسینڈریا کی جادوئی دنیا میں ایک گروہ کی کہانی سناتی ہے جو قسمت کے دھارے میں بہہ کر ایک عظیم جنگ میں شامل ہو جاتا ہے۔

سیریز میں مزاح، سنسنی اور بالغ موضوعات کا امتزاج ہے، جو فینٹیسی اور اینیمیٹڈ شائقین دونوں کے لیے پرکشش تجربہ ثابت ہوگا۔یہ سیریز انیس نومبر کو ریلیز ہوگی۔

نومبر 2025 کے دوران لائیو کھیل
اس ماہ پرائم ویڈیو کھیلوں کے شائقین کے لیے بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔این بی اے اور این ایف ایل کے مقابلے ہفتہ وار نشر کیے جائیں گے۔

7 نومبر کو ہیوسٹن راکٹس بمقابلہ سان انتونیو اسپرس اور گولڈن اسٹیٹ واریرز بمقابلہ ڈینور نگٹس کے میچ ہوں گے۔

اسی طرح 13، 20، اور 28 نومبر کو مزید دلچسپ میچ نشر کیے جائیں گے، جبکہ جمعہ 28 نومبر (بلیک فرائی ڈے) کو خصوصی ڈبل ہیڈر پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ون چیمپئن شپ فائٹ نائٹ 169 بھی 8 نومبر کو براہِ راست نشر ہوگی، اور خواتین کی فٹبال لیگ (NWSL) کے کوارٹر فائنلز 7 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے۔تھرسڈے نائٹ فٹبال کے تمام بڑے مقابلے بھی ہر ہفتے شامل ہوں گے۔

نومبر میں ریلیز ہونے والی نئی سیریز

یکم نومبر: کنگ اینڈ کونکرر

سات نومبر: بیٹ فیم، میکسن ہال: دی ورلڈ بیٹوین اَس (سیزن 2)، تاتسکی فوجیموتو 17-26 (سیزن 1)

چودہ نومبر: میلس

سترہ نومبر: جون فارمز

انیس نومبر: دی مائیٹی نائن

نومبر میں آنے والی فلمیں
نومبر کے آغاز میں پرائم ویڈیو پر کئی کلاسک فلمیں شامل ہوں گی جن میں اے بیوٹیفل مائنڈ اے جنٹ کوڈی بینکس چائلڈز پلے (1988 اور 2019 دونوں ورژنز)، گُڈ وِل ہنٹنگ چکاغو ہیپی گل مور ورٹیگو ریئر ونڈو مِسنگ اِن ایکشن اور ماریا کیری: آل آئی وانٹ فار کرسمس از یو شامل ہیں۔

5 نومبر کو ٹائلر پیری’ز فائنڈنگ جوی ریلیز ہوگی۔

7 نومبر کو دی آلٹو نائٹس

9 نومبر کو بے واچ

12 نومبر کو پلے ڈیٹ

14 نومبر کو بیلین اور ڈراپ

15 نومبر کو مامّا میا!

19 نومبر کو دی آئرن کلا

26 نومبر کو سب سے زیادہ متوقع فلم مِکی 17 شامل ہوگی۔

ایک طرف جہاں پلے ڈیٹ اور میلس جیسی نئی اوریجنل سیریز ناظرین کو تازگی بخشیں گی، وہیں دی مائیٹی نائن جیسی فینٹیسی کہانی ایڈونچر کے شائقین کے لیے نیا تجربہ ہوگی۔

کھیلوں، کلاسک فلموں، کامیڈی اور سنسنی خیز مواد کے امتزاج کے ساتھ پرائم ویڈیو اس مہینے اپنے سبسکرائبرز کو مکمل تفریحی تجربہ فراہم کرنے جا رہا ہے۔

Related Posts