فیس بک کا استعمال سنگین گناہ بن گیا! شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کی زندگی کا چراغ گل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی علاقے بہار کے دور دراز گاؤں ایراری کنچن پور میں ایک ایسی دل گیر کہانی لکھی گئی جو سن کر روح کانپ جاتی ہے۔ ایک شکی مزاج شخص نے صرف فیس بک استعمال کرنے پر اپنی 27 سالہ نوجوان بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔

ستائیس سالہ دیویا کماری جو اپنے شوہر ابھیشیک کمار کے ساتھ ہنسی خوشی رہتی تھیں موبائل پر فیس بک پر اپنی پرانی سہیلی سے بات کر رہی تھی لیکن ابھیشیک کو یہ بات اچھی نہ لگی۔ اس نے بیوی کو روکا اور اس دوران دونوں میں بحث شروع ہوگئی۔

ابھیشیک کے والد بھی بیچ بچاؤ کی کوشش کی مگر غصے کی آگ میں اندھا ہو کر ابھیشیک نے کلہاڑی اٹھائی اور ایک ہی وار میں اپنی بیوی دیویا کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔

اب گاؤں میں سوگ ہے۔ بچے ماں کو پکار رہے ہیں جبکہ پڑوسی بھی سر جھکائے گم سم ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

Related Posts