کراچی میں شہری کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi citizen brutally assaulted by unknown men; video goes viral
ONLINE

کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں نامعلوم افراد نے ایک مقامی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جب ملزمان نے ایک بے گناہ شہری کو برہنہ کر کے شدید زد و کوب کیا اور واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔

پولیس نے نجی مقام پر قائم ایک خفیہ تشدد گاہ پر چھاپہ مارا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال نہ تو متاثرہ شہری کا سراغ مل سکا ہے اور نہ ہی ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور متاثرہ شہری کو تلاش کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

حکام نے یقین دلایا ہے کہ اس واقعے کے ذمے داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Related Posts