پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 4 نومبر 2025 بروز منگل کو سونے کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرا فہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے جو کہ عالمی بازار میں سونے کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرا فہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق منگل کو ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے کی سطح پر آگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 859 روپے کمی سے 3 لاکھ 30 ہزار 263 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قدر میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں 130 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 22 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 112 روپے کمی سے 4 ہزار 305 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ کمی پیر کو قیمتوں میں اضافے کے ایک دن بعد آئی جب عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایک تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر میں ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 980 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی ایک اعشاریہ 30 ڈالر کی کمی سے 47 اعشاریہ 60 ڈالر کی ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








